اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم دورے پر اچانک افغانستان آمد

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ دورے افغانستان کے دوران پیر کو صدر اشرف غنی کیساتھ دوطرفہ دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل کی تازہ صورتحال ، دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق صدر اشرف غنی کیساتھ ملاقات میں برطانیہ کے

آرمی چیف نکولس پیٹرک کارٹر بھی موجود تھے ۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات میں سرحد پر موثر انتظامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ۔آرمی چیف نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ اور بالخصوص ایک پر امن پاکستان ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کر تا رہے گا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن عمل پر تمام فریقین کا یکساں موقف ہونا چاہیے ۔اس موقع پر افغان صدر نے مفید بات چیت پر پاکستان کے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔افغان صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ اور مثبت کر دار کو سراہا ۔اس کے بعد آرمی چیف نے مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کے ساتھ بھی افغان امن عمل سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…