منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں کام کا پیسہ زیادہ ہے اس لیے یہ مرتے ہیں مداحوں نےماہرہ خان کوشدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی خوبرو ادکارہ ماہرہ خان کو بھارتی ڈرامہ تھیٹر ڈرامے ’’یار جولاہے‘‘میں کام کی کی خبروں پر شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان دیگر پاکستانی اداکاروں کے ہمراہ 12 قسطوں پر

مشتمل نامور ادیب اور دانشور گلزار کی نظم سے متاثر ایک ڈرامائی سیریز یار جولاہے میں نظر آئیں گی۔ماہرہ خان اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا ‘ پڑھیں گی، ڈرامہ 15 مئی 2020 کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر پر آن ائیر کیا جائے گا۔ماہرہ خان کی بھارتی ڈرامے میں کام کے حوالے سے مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ ایک صارف کرن ہانی لکھا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ دشمنوں سے بھی بدتر سلوک کریں اور ہمارے فنکار وہاں جا کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، شرم آنی چاہیے ۔ مہوش نامی صارف نے لکھا ہے کہ سیدھی بات ہے بھارتی فلم انڈسٹری میں پیسے زیادہ ہے اسی لیے پاکستانی فنکار وہاں کام کرنے کیلئے مرتے ہیں ، سب پیسے کا چکر ہے بابو بھیا ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایسے پاکستانی فنکاروں پر پاکستان میں پابندی لگا دینی چاہیے جبکہ وہیں ایک اور صارف نے کہا ہے کہ چلو بھر پانی میں ڈو ب کر مر جائو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…