جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

سعودیہ میں موجود 1100 قیدیوں کی واپسی کب ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہیں۔

سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے دورہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔وزیراعظم نے دورہ میں عازمین کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کوخراج تحسین پیش کیا، امام کعبہ سے بھی ملاقات کی۔جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے ساتھ پورا پاکستان ہے جوتبدیلی چاہتا ہے، خوشخبری دیتا ہوں جلد نیا پاکستان سامنے آئے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی قیادت کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…