اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کہاں گرے گا؟ روس نے نقشہ جاری کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ +آن لائن) چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کہاں گرے گا، اس حوالے سے روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیاہے، ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے، سپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ، افریقہ یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے جس کا اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم چینی حکومت نے کہا ہے کہ اس سے کسی نقصان کا خطرہ نہایت

کم ہے۔ ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چین کا لونگ مارچ فائیو بی راکٹ 29 اپریل کو زمین کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ راکٹ کا ایک 18 ٹن وزنی مرکزی ٹکڑا تاہم بے قابو ہے اور معلوم نہیں کہ کس مقام سے زمینی کرہ ہوائی میں داخل ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹکرا ہفتے کی شب عالمی وقت کے مطابق تقریباگیارہ بجے کے لگ بھگ زمینی کرہء ہوائی میں داخل ہو گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے تاہم کہا ہے کہ زمینی کرہ میں داخلے پر اس راکٹ جل کر خاکستر ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہایت کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…