نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے آنے والے طیارے نے پاکستان میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جس کی ری فیولنگ جاری ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ کینڈین ایئر فورس کا ہے جو نیو دہلی سے آیا
ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آنے والا طیارہ ری فیولنگ کے بعد بحرین روانہ ہو گا۔ یاد رہے کہ فروری میں بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ بھارتی پرواز نے شارجہ سے لکھنؤ سفرکے دوران کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی، پرواز کو مسافرکی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیا تھا۔بھارتی شہر لکھنو ؤ جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 4 بجے ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہری کو دل میں تکلیف کے باعث ایئر لائن انڈیگو کے طیارے کو پاکستان میں اتارا گیا تھا۔کپتان کی جانب سے پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔ انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو پاکستانی حدود میں لینڈ کرنے کی اجازت دی اور طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے آنے والے طیارے نے پاکستان میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جس کی ری فیولنگ جاری ہے۔