منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

معیشت کے اعشارئیے تباہی کی طرف چلے گئے ہیں،72 سال میں ایسا دلخراش منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ تین سال میں ملک کی معیشت کا کیا حال ہوچکا ہے؟،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،بیروزگاری، غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،معیشت کے اعشارئیے تباہی کی طرف چلے گئے ہیں،72 سال میں ایسا دلخراش منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا،تین سال ہوگئے

سلیکٹڈ وزیراعظم چور ڈاکو این آر او نہیں دوں گا کی گردان پڑھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی دعاوں اور تعاون سے پارٹی نے بدترین سیاسی انتقام کے دور کاجرات وبہادری سے مقابلہ کیا ہے، نوازشریف، شہبازشریف، بیٹی مریم نے ہی نہیں بلکہ آپ سب نے بھی اپنی اپنی جگہ بھرپور قربانی دی اور مشکل حالات کا سامنا کیا ہے،پارٹی کے تمام رہنماؤں، کارکنان اور وابستگان نے سیاسی انتقام کے قہر کا دلیری اور ثابت قدمی سے سامنا کیا ہے،پارٹی کے تمام رہنماؤں کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی چھلنی سے گزارا گیا لیکن ان کی وابستگی متزلزل نہیں ہوئی،خواجہ آصف اور جاوید لطیف اب بھی جیل میں ہیں،ہمارے ساتھ مل کر قوم کی خدمت کرنے والے سرکاری افسران کو بھی قید ناحق میں ڈالا گیا،احد چیمہ اور فواد حسن فواد جیسے قابل اور محنتی افسران کاواحد قصور ہمارے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنا تھا،انجینئر قمرالاسلام کو بے گناہ صاف پانی کیس میں جیل بھجوایاگیا، آپ سب نے اپنے اپنے حوالے سے صعوبتیں برداشت کی ہیں،میں پارٹی کے ہر رہنما اور کارکن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نوازشریف اور پارٹی کی طرف سے آپ کو خاص طورپر اس لئے بھی

مبارک پیش کرتا ہوں کہ مشکل ترین حالات کے باوجود آپ کے اندر رتی برابرلغزش نہیں آئی،آپ کے پاؤں مضبوطی سے جمے رہے، نوازشریف کی قیادت پر آپ نے پورا اعتماد کیا، آپ سب پارٹی کے شانہ بہ شانہ چلے، یہ ہے وہ کردار جس کے لئے آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر

نوازشریف وطن واپس آئے اور اپنی بیٹی کے ساتھ جیل کاٹی،میں جیل میں تھا اور ہماری والدہ محترمہ اللہ کو پیار ی ہوگئیں، کیاکیا غم ہیں جن کا ہم سب نے سامنا نہیں کیا،یہ سب کاوشیں، قربانیاں ایک مقصد کے لئے ہیں، یہ مقصد پاکستان کو مضبوط اور قائد اعظم کا پاکستان بنا نا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب حکمرانوں سے کہیں کہ غربت

بڑھ گئی ہے تو جواب ملتا ہے کہ چورڈاکو، این آر او نہیں دوں گا،ان سے کہیں کہ بے روزگاری بڑھ گئی ہے تو جواب ملتا ہے کہ چورڈاکو، این آر او نہیں دوں گا،ان سے کہیں کہ مہنگائی سے لوگ مررہے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ چورڈاکو، این آر او نہیں دوں گا،72 سال میں ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جسے عوام کے مسائل سے کوئی

سروکار ہے اور نہ ہی ان کے درد کا کوئی احساس ہے،پتہ نہیں کس پیر نے انہیں ایسا کیا پڑھایا یا سکھایا ہے، نجانے کون سا دم ڈال دیا ہے کہ انہیں عوام کا احساس ہورہا ہے نہ ہی ملکی مسائل کا ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا مارچ اپریل 2020 میں شروع ہوا، اب تیسری لہر جاری ہے، ڈیڑھ سال کا وقت حکومت نے ضائع

کردیا،حکومت کو ملک اور قوم کا درد ہوتا ان کی زندگی کا احساس ہوتا تو یہ چور چور ڈاکو کی گردان کرنے کے بجائے ویکسین منگوانے کے لئے ہر جتن کرتے،جس طرح ہم نے ڈینگی کی وبا ء کا ہنگامی بنیادوں پر قلع قمع کیا تھا ہم نے گھر گھر سپرے کرایاتھا، بلڈ ٹیسٹ فری کیاتھا، نجی ہسپتالوں کو بھی سرکاری ریٹ پر ٹیسٹ کرنے کا پابند کیاتھا اس وقت بھی عمران نیازی نے بہت شور مچایا تھا،بہت الزامات لگائے اور چھوٹی باتیں کی تھیں،الحمداللہ ہم

نوازشریف کی قیادت میں دن رات کوشش کرتے رہے،سری لنکا سے ماہرین کی ٹیم آئی، تین چاردن انہوں نے لاہور کا معائنہ کرنے کے بعد مجھ سے اکیلے میں اجلاس کیا،انہوں نے جو حالات بتائے تو پریشانی سے رات بھر مجھے نیند نہ آئی،سری لنکن ماہرین کو خدشہ تھا کہ وبا ء پھیلی تو ہزاروں اموات ہوسکتی ہیں،ڈر تھا کہ لاہور کے ہر گلی محلے سے جنازے نکلیں گے،میں نے فجر کے وقت اللہ تعالی سے دعا مانگی کہ یااللہ تیرا ہی آسرا ہے، ہماری مدد فرما۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…