لاہور( این این آئی)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولٹری انڈسٹری کو مافیاز جیسے القابات دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے
ہوئے کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری گزشتہ پانچ دہائیوں سے عوام کو سستی اور معیاری روٹین فراہم کر رہی ہے او راس کا یہ صلہ دیا جارہا ہے۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( نادرن ریجن) کے سیکرٹری میجر (ر) جاوید حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ معاون خصوصی کو پولٹری انڈسٹری کے متعلق بالکل بھی علم نہیں ،پولٹری فارمرز کا ریٹ مختص کرنے میں کوئی کردار نہیں ہوتا اور تمام ضلعی مارکیٹ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر طلب و رسد کے اصولوںکے مطابق ریٹ فکس کرتی ہیں جن پر عمل کرایاجا تاہے ۔انہوں نے کہا کہ مرغی کا گوشت ایک پریشیل چیز ہے جس کو محفوظ نہیں کیا جا سکتا او رفوری فروخت کرنا مجبوری ہوتی ہے چاہے اس وقت جو بھی قیمت چل رہی ہوتی ہے فروخت کرنا ہی پڑتا ہے ۔انہو نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران کو مافیاز جیسے القابات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔