جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صبور کے بعد نوشین شاہ نے بھی عامر لیاقت کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی خوبرو اداکارہ نوشین شاہ نے لائیو شو کے دوران میزبان عامر لیاقت کے زیادہ اور بے تکا بولنے پر ان کی کلاس لے لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔پاکستان کے ٹی وی صارفین اس بات سے تو بخوبی واقف ہیں کہ میزبان عامر لیاقت خود کے سامنے کسی کو بولنے نہیں دیتے۔اپنی بے تکی باتوں اور بے مقصد جملوں کا متواتر استعمال

کرنے والے عامر لیاقت کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراوں کی جانب سے ان کے ہی شو میں چپ کروایا گیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین نہایت خوش نظر آ رہے ہیں اور میمز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ دنوں معروف اداکارہ صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں شرکت کر کے ترکی بہ ترکی دلچسپ جواب دے کر عامر لیاقت کو خاموش کر دیا گیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یہی سین نو شین شاہ کی جانب سے دہرایا گیا ہے۔رمضان ٹرانسمینشن کی وائرل ہوتی ویڈیو مں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے سیٹ پر معروف گلوکار احمد جہانزیب، میزبان عامر لیاقت اور اداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں اور باتوں میں مصروف ہیں۔اس دوران نوشین شاہ کے بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی عامر لیاقت بھی ان کے ساتھ ہی بولے جا رہے ہیں اور مہمان نوشین شاہ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشین شاہ عامر لیاقت کی اس عادت سے تنگ آ کر انہیں خاموش ہونے کا بول رہی ہیں اور ساتھ میں کہہ رہی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں ہیں۔انٹرنٹ پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ رہے ہیں جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو اپنے شو میں مہمانوں کو بھی بولنے کا موقع دینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…