پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

لاک ڈائون کارگر ثابت لاہور میں کروناکیسز کی شرح میں تیزی سے کمی آنا شروع

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچا ئو کیلئے موثر ہے،لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے، شہر کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈائون سب

سے موثررہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچا ئوکیلئے موثرہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 8 فیصدسے  زائد مثبت کیسزوالے شہروں میں تمام ایس او پیزپرعمل ہوگا، افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنے کا بہت بڑافائدہ ہواہے، صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، رمضان بازارسمیت مارکیٹس صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے ہیں، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں 758 اور نجی ہسپتالوںمیں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، گوجرانوالہ میں100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں اور آج مزید 5 وینٹی لیٹرز بھیج رہے ہیں، ملتان اور گجرات میں 88

فیصد اور سرگودھا میں80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نجی ہسپتال بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، نجی ہسپتالوںسے3 سو بیڈز بھی فری کورونا مریضوں کیلئے مل گئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ویکسین لگانے میں تمام

صوبوں س آگے ہے، ہمارے پاس 21 لاکھ ڈوز آئی تھیں، 8 لاکھ 33 ہزار ویکسین موجود ہے 2 لاکھ 19 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے، نجی اسپتالوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی بھی ویکسین کر رہے ہیں، ہر اسپتال میں ہیلتھ کیئرورکرز کے لئے ویکسین موجود ہے،

مجموعی طور پر 78 ہزارلوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، ہوم ویکسی نیشن پنجاب کے علاوہ کہیں نہیں ہو رہی، صحافیوں کی ویکسی نیشن کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، 50 سال سے زائدعمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کردی ہے، گزشتہ ہفتے ایوریج 55 ہزار

روزانہ ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہوچکا ہے وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہمیں اس مہینے میں بیس لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، این سی او سی نے ہمیں روزانہ 80 ہزار ویکسینیشن کا ہدف دیا ہے، ایکسپو سینٹر میں بیک اپ کیلئے 280 ایچ یو ڈی بیڈ فعال کر دیے ہیں، آکسیجن ڈیمانڈ کا اس وقت کوئی پرابلم نہیں، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹرلگا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…