ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا غیرملکی ایئرلائنوں کی پروازوں میں مزید کمی کا اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ،ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590 سے کم کرکے 123کردی گئی ہیں ، پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20مئی تک نافذالعمل رہے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11پروازیں کردی گئی،قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3، لاہور کیلئے 3، اسلام آباد کیلئے3

، پشاور کیلئے1 اور سیالکوٹ کیلئے1 پرواز کردی گئی ہے۔گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35سے کم کرکے 8کردی گئی ہے، گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1، اسلام آباد کیلئے 1، پشاور کیلئے1، فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے 1اور ملتان کیلئے 1پروازلینڈ کرسکے گی۔ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے 3کردی گئی کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پروازآپریٹ ہو گی ۔نوٹم کے مطابق پگاسس ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی کراچی کیلئے 1پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی ، اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے 6کردی گئی کراچی کیلئے1، لاہور کیلئے2، اسلام آباد کیلئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی جبکہ سری لنکا ایئر ویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے 2 کر دی گئی ، جن میں کراچی کیلئے 1 اور لاہور کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔تھائی ایئرکی پرواز 18 سے کم کرکے 3 کردی گئی کراچی کیلئے1لاہور کیلئے 1 اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی ، مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں جو 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…