پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں کرونا کا نیا ریکارڈ، ایک ہی دن میں لاکھوں نئے مریض رپورٹ ، صورتحال تشویشناک ہو گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں

کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے اور اب تک کورونا سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ۔بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد انتہائی تیزی سے بڑھی ہے جس میں بھارتی وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں 7 اگست کو کورونا کیسز کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی تھی جو 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ ہوگئی۔28 ستمبر کو کورونا کیسز کی تعداد 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ اور 29 اکتوبر کو 80 لاکھ تک جاپہنچی جب کہ 20 نومبر کو یہ تعداد 90 لاکھ ہوئی جو 19 دسمبر کو ایک کروڑ ہوگئی۔بھارت میں 19 اپریل کو کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچی جب کہ اب تک بھارت بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 28 کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3498 ہلاکتوں میں سے 771 مہاراشٹرا، 295 دہلی، 270 کرناٹکا، 251 چھتیس گڑھ، 180 گجرات، 158 راجستھان، 145 جھاڑکھنڈ، 137 پنجاب اور 107 ریاست تامل ناڈو سے رپورٹ ہوئی ہیں۔بھارت میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مہاراشٹرا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد تقریبا 68 ہزار ہے، اس کے بعد دہلی میں 15700 سے زائد، کرناٹکا میں تقریبا 14 ہزار، تامل ناڈو 12 ہزار سے زائد، اترپردیش 11 ہزار سے زائد، مغربی بنگال تقریبا 9 ہزار جب کہ پنجاب اور چھتیس گڑھ میں 8 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…