منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 249 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے گیم پلٹ دی

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے گیم پلٹ دی ہے، ن لیگ کے امیدوار پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل3117 ووٹ لے

کر سب سے آگے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 2931 ووٹ لے کر دوسرے،تحریک کے نذیر احمد 2489 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2100 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1815 ووٹ لے کرپانچویں اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 1604 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو برتری حاصل ہے۔ 58 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار 5389 سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل نے ابھی تک 4017 ووٹ حاصل کئے ہیں، تحریک کے نذیر کمالوی 2364 ووٹ لے کر تیسرے جبکہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال 1723 ووٹ لے کر چوتھے اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1690 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور نجی ٹی وی چینل کے مطابق 72 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 6324 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 4123 ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2734 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر، تحریک کے امیدوار 2427 ووٹ لے کر چوتھے،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1445 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1323 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…