جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عرفان خان نے پہلے ہی اپنی موت کی خبر دیدی تھی، بابیل خان کا انکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ سال اس دْنیا سے رخصت ہوجانے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے والد نے اپنے انتقال سے تین دن پہلے ہی اْنہیں اپنی موت کی خبر دے دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے والد کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ‘والد کے

انتقال سے دو یا تین دن پہلے کی بات ہے کہ میں اْن کے ساتھ اسپتال میں موجود تھا اور اْن کی طبیعت مزید بگڑ رہی تھی۔بابیل خان نے کہا کہ ‘اْسی دوران والد نے میری طرف دیکھا، وہ مْسکرائے اور کہنے لگے کہ میں مرنے والا ہوں۔بابیل نے کہا کہ ‘جب والد نے مجھے یہ کہا تو میں نے اْن سے کہا نہیں آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔اْنہوں نے کہا کہ ‘اْس کے بعد میرے والد مجھے دیکھ کر دوبارہ مْسکرائے اور سوگئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے  والد کی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘جب کم ظرف لوگ مجھے یہ پیغام دیتے ہیں کہ میں والد کی یادوں کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کررہا ہوں تو مجھے بہت تکلیف پہنچتی ہے۔بابیل خان نے کہا تھا کہ ‘میں اپنے والد کی یادیں اْن کے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتا ہوں لیکن جب جواب میں مجھے یہ کہا جاتا ہے کہ تْم صرف شہرت پانے کے لیے اپنے والد کی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔عرفان خان کے انتقال کے بعد سے اْن کی اہلیہ اور بیٹا بابیل خان سوشل میڈیا پر اْن کی حسین یادیں شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔وہ عرفان خان کی ان دیکھی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح ناصرف خوش ہوتے ہیں بلکہ اداکار کے لیے دْعا بھی کرتے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…