ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

’’ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پرکئی ماہ  کیلئے پابندی عائد‘‘وجہ بھی سامنے آگئی 

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)انسپکٹر جنرل اسلام آباد (آئی جی) قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  ڈی آئی جیز، ایس ایس پی، اے آئی جیز اور زونل ایس پیزنے  شرکت کی ۔اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی،

پابندی کے دوران زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنس کا چالان نہ کرنے کی ہدایت  کی گئی ۔آئی جی کا کہنا تھا کہ  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے ،پولیس لائنز اور تھانہ جات کی سطح پر ڈس انفیشکن رومز قائم کیے جائیں ۔فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سیلیوٹ کیا جائے آئی جی اسلام آباد  نے کہاکہ ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں  پر مامور اہلکار کورونا حفاظتی کٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آکسیجن و دیگر طبی آلات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مختلف سڑکوں ۔چوکوں اور عوامی مراکز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے  آگاہی مہم چلائی جائے آئی جی اسلام آباد  نے کہاکہ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی جائے ،پولیس کے تمام ڈویژنز آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…