کراچی ( این این آئی )مقامی کرنسی مارکیٹوں میںمنگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز منگل کو بھی برقرار رہی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید154.65روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں155.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید45پیسے کے
اضافے سے154روپے سے بڑھ کر154.45روپے اور قیمت فروخت154.15روپے سے بڑھ کر154.65روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر155روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے بڑھ کر155.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید186 روپے اور قیمت فروخت188روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید214روپے اور قیمت فروخت216روپے برقرار رہی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ4ہزار600روپے مستحکم رہی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780ڈالر برقرار رہی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت89678روپے مستحکم رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1350روپے برقراررہی۔