جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گرفتاری سے قبل جاوید لطیف نے کیا کہا؟ ویڈیو بیان سامنے آگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ریاست مخالف بیانات پر گرفتار ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ ہے پاکستان جس میں آپ دہشتگردوں کو تو چھوڑتے ہیں لیکن پاکستان میں خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو آپ غدار کہتے ہو۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جو خرابیاں

کرتے ہیں ان کو آپ محب وطن کہتے ہو،چوکوں چوراہوں میں روکنا اور انتظار نہ کرنا کہ عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے ۔پاکستان میں منتخب لوگ خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہیں ،یہ اداروں میں بیٹھے لوگ وزیر اعظم کے حکم پر کیا گل کھلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اگر غلط کام کررہے تھے تو عمران خان کون ہوتا ہے کہنے والا کہ میں آپ کو انصاف دوں گا،انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہوتے ہیں،اداروں کا یہ حال دیکھیں جس طرح مجھے روکا گیا،یہ ہے ریاستی دہشتگردی ،میں ایک عوامی نمائندہ ہوں،میں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سمیش کرنے کی دھمکیوں کو ختم ہونا چاہیے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اور رہنمائوں کی گرفتاری سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف پارٹی کے مخلص ساتھی ہیں ان کی گرفتاری پر افسوس ہوا۔پارٹی کارکنان اور سیاسی رہنماں کی گرفتاریوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور معاشرے کو افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور ہم آہنگی کے جذبے آگے لے کر جاتے ہیں،امید ہے عدلیہ میاں جاوید لطیف کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…