پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کو کورونا جبکہ پاکستان کو عمران خان کی شکل میں رونا ہی رونا ملا ،پیپلز پارٹی کی شدید تنقید

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا کو کرونا جبکہ پاکستان کو عمران خان کی شکل میں رونا ہی رونا ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت کے سبب عوام کی زندگی پہلے

دن سے ہی اجیرن بن گئی ہے اورہر عام شہری روز گاراور دو وقت کی روٹی کیلئے دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے۔غریب عوام ہر ماہ یوٹیلیٹی بلز کو دیکھ کرموجودہ نالائق حکومت کو بددعائیں دے رہی ہے،لیکن مجال ہے عمران نیازی کو ملک اور عوام کی فکر لاحق ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم ہی بات بات پر یوٹرن لینے میں یقین رکھتا ہو،تو وہ بھلا کیسے قوم اور ملک کو سنبھال سکتا ہے، پی ٹی آئی کی ناکام حکمت عملی اور غیرسنجیدگی کی وجہ سے جو عوام بیروزگاری اور غربت کے دلدل پھنسی ہوئی تھی،اس پر موجودہ نالائق حکومت نے کرونا وائرس وبا کی مزید مصیبت گرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کیلئے بیرونی ممالک سے ملنے والی امداد کا بھی کوئی حساب نہیںدیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے کووڈ19کو نزلہ اور کھانسی سے تشبہہ دے کر اورخود بیمار ہونے کے بعد غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر کے کروڑوں شہریوں کی جان کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے اور اب جب کرونا کی صورتحال بگڑ گئی ہے تو عوام پر اپنی غلطی تھونپی جارہی ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا کو کرونا جبکہ پاکستان کو عمران خان کی شکل میں رونا ہی رونا ملا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…