جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ کورونا سے بچائو کا حفاظتی لباس پہنے سبزی خریدنے پہنچ گئیں ، ویڈیو وائرل

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اداکارہ کورونا سے بچائو کا حفاظتی لباس پہنے سبزی خریدنے پہنچ گئیں ، ویڈیو وائرل ۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت خبروں میں رہنےکا فن جانتی ہیں اور آئے روز وہ کچھ ایسا کام کرتی رہتی ہیں جس کی بدولت وہ خبروں میں آجاتی ہیں۔

قومی اخبارجنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس (پی پی ای کِٹ) پہنے سبزی خرید رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت سبزی فروش سے سبزی کی قیمت پر بھاؤ تاؤ کررہی ہیں اورکہہ رہی ہیں کہ تم لوگ ‘ہم غریبوں کو لاک ڈاؤن میں بہت مہنگی سبزی فروخت کرتے ہو، سبزی مہنگی مت دینا مجھے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔دوران گفتگو راکھی بار بار ماسک ہٹا رہی ہیں اور انہوں نے سبزی والوں سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں تاکہ وہ خود ماسک ہٹاسکیں۔سبزی خریدنے کے بعد وہ خوشی سے بتارہی ہیں کہ دیکھو میں نے اتنی ساری سبزی 300 روپے میں خریدی ہے تاہم کیش نہ ہونےکے باعث انہوں نےکہا کہ وہ کل پیسے دے دیں گی۔ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے راکھی ساونت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ، کسی نے انہیں پی پی ایی کٹ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے کہا کہ وہ غریب سبزی والوں سے موجودہ صورت حال میں بھی بھاؤ تاؤ کررہی ہیں۔بعض صارفین نے بار بار ماسک ہٹانے پر بھی راکھی ساونت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…