منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کی مہنگی ترین افطاری

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی دنیا کی مہنگی ترین افطاری کروا رہی ہے، قیمت جان کر رئیوں نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا دیے ہیں، خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی جیٹیکس نے فضا میں پرتعیش افطاری کا اہتمام کیا ہے۔فضائی کمپنی کے مطابق روزے دار فضا میں روزہ کھولتا ہے، جس کے لیے اُسے 66 ہزار درہم دینا پڑتے ہیں، رقم پاکستانی روپوں کے حساب سے ساڑھے 27 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو افطار پیش کیا جاتا ہے اور روزے دار فضا میں روزہ کھولتے ہیں، فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز میں پانچ لوگوں کو جہاز میں سوار کیا گیا، طیارہ 90 منٹ فضا میں رہنے کے بعد اُسی مقام پر لینڈ ہوا، جہاں سے اس نے پرواز لی تھی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ کرسیاں لگائی گئی ہیں،فضائی کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو افطاری میں جوس، رول، پھل بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…