بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی شروع

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد،تحصیل ساہیوال(آن لائن، این این آئی )حکومت اور تحریک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں نظربند کئے گئے 192کارکنوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 38کارکنوں کی رہائی کے لئے حکومتی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ان کارکنوں کی رہائی کے آرڈر ملتے ہی ان پر عملدرآمد ہو جائے گا۔دوسری جانب فیصل آباد پولیس حکام نے تحریک کے ساتھ معاملات بہتر ہونے پر ضلع بھر کی مساجدمیں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے ہیں۔ قبل ازیں ناخوشگوار حالات کے پیش نظر کسی بھی مسجد نماز تراویح کے لئے پولیس ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی۔پولیس حکام کو خدشہ تھا کہ ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن اب حالات سازگار ہونے پر حکام نے تمام مساجد ڈیوٹی مکمل کروا دی ہے جنہیں چیک بھی کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سابق ایم پی اے صاحبزادہ نظام الدین سیالوی نے لاہور سے واپسی پر سیال شریف میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم حامد رضا کی قیادت میں علماے کرام کے وفد شامل تھے، علماے کرام امن کیلئے متحرک ہوئے اور دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم لاہور واقعہ پر انتہائی دکھ اور اضطراب میں ہے ،ہمارے نزدیک رسول اللہ کی عزت وناموس اول اور ہماری ز ندگیاں بعد میںہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…