جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کیلئے، شہریار منور کی فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکار شہریار منور نے توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا کی ہے کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کیلئے۔شہریار منور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معافی طلب کی۔سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر درج تھا کہ فرانس کے پاس اب بھی وقت ہے، معافی مانگ کر توبہ کرلے ورنہ ہم پورا پاکستان جلا کر راکھ کردیں گے۔ اداکار

نے پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک صارف نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس بات کا پتا نہ ہو اس میں بولا نہیں کرتے۔نصیب اللہ نامی صارف کے تبصرے کو شہریار منور نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میرے بھائی کتنا پیارا نام ہے آپ کا نصیب اللہ، سبحان اللہ ،کیوں نہ اس رمضان نصیبوں کا فیصلہ اللہ کو کرنے دیں، کیوں نہ اس رمضان یہ اختیار رب کو لوٹادیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…