جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

جہانگیر ترین گروپ میں دراڑ؟ ناراض گروپ کے فعال رکن وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے جا ملے

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے حمایتی صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نعمان لنگڑیال کی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے

کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کواپنا کر دارادا کرنا ہو گا،موجودہ سنگین حالات کے پیش نظر وزیراعظم تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،جھو ٹ بولنے کی بجائے شاہد خاقان اپنی قیادت سے کہیں قوم کی امانت واپس کریں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے اور لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ( ن) لیگی قیادت کو عوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے، لیگیوں کو شہبازشریف کی یاد اقتدار کی محروم سے جڑی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف حکومت نے تمام ادارو ں کو آ زاد ماحو ل میں کام کرنے کا مو قع فراہم کیا تو کر پشن کے بڑے بڑے بت اور ما فیا کی چیخیں نکلنا شرو ع ہو ئیں جن کو عوام آ ج بھی سن رہی ہے۔ ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹنے والے کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں انہیں ہر صور ت کر یشن کاحسا ب دینا پڑے گا ملک لو ٹنے والو ں کی بہتر ی اسی میں ہے کہ وہ قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت وا پس کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…