لاہور( این این آئی) پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا ، لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یوز95 فیصد بھر گئے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں 50نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کااضافہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوروناکی
تیسری لہر کے دوران لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یوز95 فیصد بھر گئے ہیں، بڑے ہسپتالوں میں میو ،جناح ،کوٹ خواجہ سعید ،نواز شریف ہسپتال شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 600سے زائدہائی آکسیجن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی آکسیجن والے یونٹس میں94فیصد اور کم آکسیجن والے یونٹس میں45فیصد مریض ہیں۔اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں 50نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کااضافہ کیا گیا۔