نوشہرہ کینٹ (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی و دیرینہ کارکن خود انصاف نہ ملنے پر پارٹی کے قائدین اور حکومتی عہدیداروں سے متنفر اگر انصاف نہ ملا تو پارٹی جھنڈے اور ٹوپی سمیت بینرز اور پینافلیکس جلادوں گا اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ شیخ اعظم بابا تحصیل پبی کے رہائشی علی اکبرعرف شینی ماما نے
کہا ہے کہ میں سال 2009سے پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن تھا اور سال 2013کے عام انتخابات میں پبی میں پرویز خٹک ، ڈاکٹر عمران خٹک کے عام اور ضمنی انتخابات میں ان کی پوری انتخابی مہم چلائی یہاں تک کہ ان کے الیکشن کے دن اپنی ہی گاڑیاں فراہم کی اورلیکن اسکے پاداش میں تھانہ اٹک خورد والوں نے میرے جواں سالہ بیٹے کو اٹھا کر غائب کر دیا ہے جبکہ ایک بیٹے کے خلاف پولیس من گھڑت ایف آئی آر درج کر رہی ہے کیا ہم اس تبدیلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف ، پرویز خان خٹک ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور میاں خلیق الرحمان کو ووٹ دیا تھا کہ وہ الٹا ہمیں ظلم کا نشانہ بنائیں انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں مجھے اور میرے بیٹوں کو مالی طور پر مفلوج کرنے کی بار ہا کوشش کی گئی یہاں تک کہ مجھے اور میرے بیٹوں کو سیاسی انتقام میں دیوالیہ کر دیا گیا ہے اور نوشہرہ پولیس کے سرتاج نامی اہلکار نے بھی میری مالی بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس لئے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ، چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتاہوں کہ مجھے اور میرے بیٹوں کو انصاف فراہم کریں اور ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاجاً میں اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت تحریک انصاف کی ٹوپی اور بینرز و پینا فلیکس جلا دوں گا۔