پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی بعض سیاسی و مذہبی جماعتیں بعض اوقات اسلام کو

غلط استعمال کرتی ہیں اور اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچادیتی ہیں۔مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائیں گے ، ملک میں توڑ پھوڑ اور مظاہروں سے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اچھا پیغام نہیں جائیگا،سیاسی اور دینی جماعتوں کا مذہب کو استعمال کرنا افسوس ناک ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں توڑ پھوڑ اور مظاہروں سے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اچھا پیغام نہیں جائیگا، مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ ہمار ا اپنا نقصان ہو گا ، میں انہیں واضح کردوں کہ یہاں سب نبی اکرم سے محبت کرتے ہیں، ہم سب کا مقصد ایک ہے، پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہماری قوم اپنے دین اور اپنے نبی ۖ سے محبت کرتے ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘جب ہمارے نبیۖ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا حکومت کو تکلیف نہیں ہوتی، کس نے دلوں

کو چیر کر دیکھا ہے کہ کسے زیادہ تکلیف ہوئی اور کسے کم۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کام کے لیے دنیا میں ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے، ملک میں مظاہرے کرکے توڑ پھوڑ کرکے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘اس حوالے سے مسلمان ممالک کے سربراہان کو

شامل کرکے ایک مہم چلائیں گے اس دباؤ کی وجہ سے یہ جو بار بار ہمیں تکلیف دی جاتی ہے اس میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘جب تک ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گے اس سے اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلے گا، ہم جو مہم لائیں گے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…