بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ایک اور چینی کمپنی سے کورونا ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن+ این این آئی) پاکستان نے چینی ساختہ ویکسین کورونا ویک کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، پاکستان میں ڈریپ کورونا ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکی ہے جو کہ چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز کی تیار کردہ ہے، سائینو ویک نے حسب ضرورت پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کی یقین دہانی

کرا دی ہے۔چین سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں 21 سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان پہنچنے والی خوراکوں میں سائنو ویک ویکسین کی پہلی کھیپ بھی شامل ہے۔پندرہ لاکھ ویکسین پاکستان نے خریدی ہیں جبکہ 5 لاکھ خوراکیں چین نے بطور تحفہ دی ہیں۔مئی کے آغاز میں کین سائنو بائیو ویکسین کی کھیپ بھی پاکستان پہنچے گی۔چین کی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویک ویکسین علامات والی بیماری سے 67 فیصد اور کووڈ 19 سے موت سے 80 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چلی میں حقیقی دنیا میں لاکھوں افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔جنوبی امریکی ملک چلی کی وزارت صحت نے بتایا کہ تحقیق میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 25 لاکھ کو ویکسین کی دونوں خوراکیں جبکہ 15 لاکھ کو 2 فروری سے یکم اپریل کے دوران ایک خوراک دی گئی تھی۔ویکسین کی دوسری خوراک دینے کے 14 دن بعد بیماری کی تشخیص کو کورونا کیسز میں شمار کیا گیا تھا۔کورونا ویک کو متعدد ممالک میں استعمال کیا جارہا ہے اور چلی کی وزارت صحت کے مطابق اس کے استعمال سے کورونا سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 85 فیصد، آئی سی یو میں پہنچنے کا خطرہ 89 فیصد اور موت کا امکان

80 فیصد کم ہوجاتا ہے۔یہ کسی بھی ویکسین کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے، اب تک جو تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ ہزاروں افراد کے ایسے محدود گروپس تک محدود ہیں جن میں ویکسینز کی افادیت اور تحفظ کی جانچ پڑتال کے لیے آزمائش کی گئی تھی۔چلی، جنوبی امریکا میں کووڈ ویکسی نیشن میں دیگر

ممالک سے آگے ہے جہاں کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 27 فیصد کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔چلی نے سینوویک سے آئندہ 3 سال کے دوران کورونا ویک کی 6 کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ وہاں فائزر کی تیار کردہ ویکسین کو بھی استعمال کیا جارہا ہے، تاہم 90 فیصد افراد

کو کورونا ویک کا استعمال کرایا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسین کے استعمال سے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں بہت تیزی سے کمی آئی۔کورونا ویک کی افادیت کے حوالے سے برازیل میں رواں ماہ ہی نتائج سامنے آئے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ کووڈ 19 کی علامات والی بیماری سے

50.7 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔اسی طرح علاج کی ضرورت والے کیسز کی روک تھام میں 83.7 فیصد جبکہ معتدل اور سنگین کیسز کی روک تھام میں 100 فیصد موثر ہے۔انڈونیشیا میں بھی ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے اور وہاں عبوری ڈیٹا میں اسے 65 فیصد تک موثر قرار دیا گیا ہے۔ترکی میں اس ویکسین

کے ٹرائل میں اسے علامات والی بیماری کی روک تھام میں 83.5 فیصد اور سنگین بیماری سے تحفظ کے لیے 100 فیصد موثر قرار دیا گیا۔چلی میں تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ویکسین کی ایک خوراک استعمال کرنے والے افراد میں بیماری کا خطرہ 2 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اس ویکسین کو پاکستان میں بھی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے مگر یہ کب تک دستیاب ہوگی فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…