بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی احکامات کو نہیں مانتے 15 رمضان سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ریسٹورنٹس کھلے ہیں تو شادی ہالز کھولنے میں کیا مشکل ہے۔کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیٹررز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے

چیئرمین قیص منصور شیخ نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی میں کورونا کیسز انتہائی کم ہیں ایسے میں شادی ہالز کی بندش کے باعٹ 10 لاکھ افراد کا روزگار دا پر لگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ریسٹورنٹس میں آٹ ڈور سروس کے ساتھ کام کی اجازت ہے تو ہمیں بھی شادی ہالز اوپن ایئر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے ، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دینگے۔کیٹررز ڈیکوریٹرز کے صدر را وقاص نے کہا کہ جہاں 8 فیصد سے زائد کورونا کیسز کی شرح ہے وہاں شادی ہالز بند کئے جائیں لیکن کراچی میں اللہ کا شکر ہے صورتحال بہت بہتر ہے ہمارے مسائل کو سمجھا جائے۔کراچی بینکوئٹس ہالز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ گزشتہ برس لاک ڈان کے نقصانات سے باہر نہیں نکل پائے تھے کہ پھر شادی ہالز کی بندش سے مالی مشکلات انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی شعبے میں ایس او پیز کا اتنا خیال نہیں کیا جاتا جتنا شادی ہالز مالکان نے اختیار کیا ہے۔شارق میمن نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شہر بھر کے تمام بینکوئٹس 15 رمضان سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…