اداکار ویویک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے

18  اپریل‬‮  2021

ممبئی (آن لائن) بھارت کی مقامی فلم نگری تامل کے معروف کامیڈین و اداکار ویویک اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر واڈاپالانی میں 59 سالہ اداکار ویویک کو گزشتہ شب گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ویویک نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ نامور اداکاروں

کے ساتھ فلموں میں کام کیا جن میں رجنی کانت بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اداکار ویویک نے جمعرات کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی موت کی وجہ ویکسین کو قرار دیا تاہم ڈاکٹر نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ویویک کے انتقال کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…