جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ندا یاسر کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔ گڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ”شانِ سحور” نامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں۔ لیکن سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری (ماتھا پٹی) ہے۔یہ ماتھا پٹی بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماتھا پٹی کی وجہ سے چائنا کی حلیمہ سلطان کہا جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے چہرے پر کی گئی سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ ایک صارف نے لکھا ماتھا پٹی (ماتھے کی جیولری) تو ٹھیک ہے لیکن ندا یاسر کا چہرہ اتنا سوجا ہوا کیوں ہے؟۔ ایک صارف نے لکھا سرجری اور بوٹوکس نے اچھے بھلے انسان کی شکل ہی بگاڑدی ہے۔ ایک اور صارف نے ندا یاسر کی چہرے پر کروائی گئی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس نے ایک دن مائیکل جیکسن بن جانا ہے۔زیادہ تر صارفین ندا یاسر کی سرجری، بوٹوکس اور فلرز پر تنقید کرتے نظر آئے جبکہ ایک صارف نے تو انہیں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت قرار دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…