اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کا نیا قرض عالمی بینک نے پاکستان پر کڑی شرائط عائد کردیں

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے قرض کے لیے کڑی شرائط عائد کی ہیں۔عالمی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ مالیت کا نیا قرض فراہم کرنے کے لیے کڑی شرائط پیش کی ہیں جن میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، توانائی

اور ٹیکس کے حوالے سے نئی پالیسیوں کو متعارف کرانا شامل ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی بینک کی ان شرائط نے حکومت کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جو پہلے ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض کی نئی قسط کی حصول کی خواہاں ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو بجلی سپورٹ کی مد میں جون کے اختتام سے قبل 1 ارب 50 کروڑ ڈالر درکار ہیں اور اس حوالے سے حال ہی میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں عالمی بینک کے نئے قرض اور اس کی شرائط پر غور کیا گیا۔عالمی بینک نے جو شرائط پیش کی ہیں وہ پہلے ہی آئم ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں جس پر تین ہفتے پہلے ہی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان جائزہ اجلاس ہوا اور اب حکومت دوبارہ اس حوالے سے بات چیت کا ارادہ رکھتی ہے اور حال ہی میں وزیر خزانہ منتخب ہونے والے شوکت ترین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ عالمی بینک سے قرض کی منظوری کی صورت میں حکومت پاکستان کو جون میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39 پیسے جبکہ جولائی میں 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…