جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رات سونے سے قبل 2 گلاس پینے کا ایسا فائدہ جسے جان کر آپ اس عمل کو اپنی روزانہ کی روٹین بنا لیں گے

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)پانی زیادہ پینا جسمانی اعضا کے لیے بے حد مفید ہے لیکن بعض وجوہات کی بنیاد پر سونے سے قبل پانی زیادہ پینے سے منع کیا گیا ہے۔السیدتی میگزین کے مطابق بعض ماہرین صحت کے مطابق خون کو جمنے سے بچانے کے لییسونے سے قبل دو گلاس پانی پی کر سونا چاہیے۔اگرچہ پانی سے جسمانی امراض ختم ہوتے ہیں، جلن اور جلد کی بیماریوں

کا خاتمہ ہوتا ہے۔ جرمن نیوز ویب سائٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ ماہرین سونے سے قبل پانی پینے کو صحت کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں۔ماہر یورولوجی ڈاکٹر فانتیا سیما ژیانگ کہتی ہیں کہ سونے سے قبل زیادہ پانی پینا صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔ان کے مطابق جب آپ زیادہ پانی پی کر سوجاتے ہیں تو دوران نیند آپ کو پیشاب وغیرہ کے لیے جاگنا پڑتا ہے جو صحت پر برا اثر ڈالتا ہے۔ اس سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔نیند کی کمی بے چینی اور مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا باعث بہتر نیند سے مراد یہ نہیں ہے کہ آپ کتنی دیر بستر پر لیٹے رہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کتنے گھنٹے آپ گہری نیند سوئے۔دوسرے الفاظ میں آپ ایسے سمجھ سکتے ہیں کہ اگر ایک شخص 8 گھنٹے سویا لیکن آدھی رات کو اس کا جاگنا نیند میں خلل ڈالے گا جو اگلے روز غوروفکر کی طاقت اور کمزوری کی شکل میں ظاہر ہو گا۔امریکہ کے شہر بوسٹن میں 5000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت باتھ روم کے

لیے جاگنا ان کے لیے بے چینی و افسردگی بڑھنے کی وجہ ہے۔ نیند کی قلت سے انسان کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے۔ماہر طب ڈاکٹر ہیدر موڈے کے مطابق انسان جب سو جاتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام بیکٹیریا اور وائرسز کے خلاف ایکٹیو ہو جاتا ہے۔ماہرین نے مدافعتی نظام کو بہتر

رکھنے اور اس کی حفاظت پر زور دیا ہے خصوصاً کورونا وائرس کے خلاف اس کی بڑی اہمیت ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ نیند کی کمی سے سے بچیں، سونے سے تین چار گھنٹے قبل پانی پینے سے پرہیز کریں، سوائے اس کے کہ جب پیاس کی شدت محسوس ہونے لگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…