جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

آٹے کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ مہنگے داموں فروخت، سرکاری کوٹہ کا آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

وزیرآباد (آن لائن) وزیرآباد اور گردو نوح میں آٹے کی شدید قلت۔سرکاری کوٹہ کا آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں۔غیر سرکاری کوٹے کے آٹے کا 15کلو وزن کا تھیلا 1300روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔فلور ملوں کی جانب سے ڈیلروں کوآٹے کے 1000تھیلے روزانہ جاری ہوتے ہیں۔ڈیلر ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں مصروف۔ آٹا نہ ملنے سے عوام کا شدید احتجاج۔      تفصیلات کے مطابق

مقامی انتظامیہ نے آٹے کی قلت کو دور کر نے کے لئے رمضان بازاروں میں آٹے کی فراہمی شروع کی جہاں 860 روپے میں 20کلو کا تھیلہ دستیاب ہے لیکن رمضان بازار عوام کی ضرور کے مطابق آٹا فراہم کرنے میں ناکام ہے کیونکہ وہاں مخصوص تعداد میں آٹا آتا ہے۔دوسری جانب فلور ملوں سے ڈیلروں کو روزانہ ایک ہزار تھیلے فراہم کئے جاتے ہیں لیکن ڈیلر کوٹے کا آٹا صارفین کو فروخت کرنے کی بجائے ذخیرہ اندوزی میں مصروف ہو گئے ہیں۔شہریوں کو آٹا نہ ملا تو احتجاج پر اتر آئے جن کا کہنا ہے کہ ڈیلروں نے سرکاری آٹا 750روپے فی بوری وصول کر کے ذخیرہ کر لیا ہے اور ماہ رمضان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلروں کے گوداموں کو حکومت قبضہ میں لے کرذخیرہ کیا گیا آٹا عوام کوفروخت کیا جائے اور انہیں ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کار روائی کی جائے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…