بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا 

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

پشاور (آن لائن)رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،پاکستان بھر میں آج 14اپریل2021 بروزبدھ کو یکم رمضان المبارک ہو گی ۔مفتی عبدالخیرآزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے زیراہتمام زونل کمیٹی کے چاروں صوبوں میں اجلاس منعقد ہوئے اور الحمد اللہ پاکستان بھر میں کئی مقامات پر مطلع صاف تھا اور صاف رہا اور چاند کے حوالے سے شہادتیں

موصول ہوئیں اور جم غفیرنے چاند دیکھا جس میں اسلام آباد ،کراچی ، بدین ،سوات مالاکنڈ،راجن پور،قصور کے مقامات پر چاند نظر آیا لہذا اتفاق رائے سے طے پایا کہ یکم رمضان المبارک 1442ھ 14اپریل 2021بروز بدھ کو ہوگی ۔اللہ الحمد اللہ پہلا روز (آج) بدھ کو ہو گا اور پوری قوم کو رمضان کی مبارک ہو۔یہ مقدس مہینے اللہ سے گناہوں کی معافی مانگنے اور توبہ استغفار کا ہے اورہمارا ملک جن حالات سے گزار رہاہے ایسے رمضان المبارک میں ہمیں اللہ کے حضور رو رو کر اپنے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کرنا چاہئیں۔اللہ کو منایا جائے تاکہ اس کورونا جیسی وباء سے ہم اپنے پاکستانیوں اوراسی طرح پوری انسانیت کو اس سے نجات دلانے کیلئے دعا کریں ۔آج پشاور سے ایک ایسا فیصلہ ہوا ہے جو پاکستان کے لئے ایک واحدت کا پیغام بنا ہے ۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں منگل 13 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے شہریوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلی رمضان المبارک 13 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کےسپریم کورٹ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شہادت دیں۔سعودی حکام نے سخت ترین ایس او پیز کے تحت رواں سال رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے مشرقی حصے سمیت 5 جگہوں کو نماز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…