ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قانون پر عملدرآمد مہنگا پڑگیا سی ای اواسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی فارغ وضاحت طلب کرنیوالے بورڈ میں کون کون شامل تھا؟اہم انکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر علی حسین نقوی کوقانون پر عملدرآمد کروانا مہنگا پڑ گیا،غیر معیاری ہسپتالوں ،کلینکس اور میڈیکل لیبارٹریز کی رجسٹریشن نہ کروانے پر کارروائی کی پاداش میں عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ روزنامہ جنگ میں بلال عباسی کی شائع خبر کے مطابق ڈاکٹر علی حسین کیخلاف اختیارات سے تجاوز سمیت اتھارٹی کے فنڈز

کے غیر قانونی استعمال کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ،بورڈ ممبرز کے چیئرمین فضل ہادی کی طرف سے پرائیویٹ ہسپتالوں کی شکایات پر پہلے ہی انکو معطل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق انکو خصوصی کمیٹی کی سفارش پر برطرف کیا گیا ان پر اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ سمیت ہیلتھ اتھارٹی کے فنڈز کے غیر قانونی استعمال کے الزامات تھے جن کے مطابق ڈاکٹر علی حسین نقوی بغیر اطلاع دئیے چودہ دن دفتر سے غیرحاضر رہے۔بیرون ملک ہونے کے باوجود محکمے سے تنخواہ لیتے رہے، ڈاکٹر حسین نقوی نے ہیلتھ اتھارٹی ملازمین کو گھر پر تعینات کئے رکھا، ہیلتھ اتھارٹی کیلئے خلاف قواعد خریداریاں کیں، لیبارٹریز، ہسپتالوں پر خلاف قواعد چھاپے مارتے رہے،انکو 17 مارچ کو شوکاز جاری کیا گیا تھا جس میں بورڈ نے ان سے الزامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر علی نقوی نے19 مارچ کو الزامات کا تحریری جواب جمع کرایا، 29 مارچ کو انکا کیس سننے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی اور انہیں سات اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا، ڈاکٹر نقوی سات اپریل کو کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر کمیٹی

نے نو اپریل کو سفارشات آئی ایچ آر اے بورڈ کو جمع کرائیں ۔یاد رہے کہ بورڈ کے بیشتر ممبران کسی نہ کسی نجی ہسپتال یا کلینک سے وابستہ ہیں، بورڈ ممبران کے چیئرمین ڈاکٹر فضل ہادی کلثوم ہسپتال میں پریکٹس کرنے کیساتھ ہی گلوبل فنڈ سے لاکھوں ر وپے تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں ، ڈاکٹر عا بد

فاروقی خود پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں۔ڈاکٹر ضابطہ شنواری پر ہومیو کونسل سے جعلی ڈگری لینے کا الزام ہے ، ہومیوپیتھی کونسل کے سابق صدر محمود عباسی جنہیں اپنی کابینہ نے کرپشن کے الزامات لگا کر عہدے سے الگ کر دیا ہے۔ڈاکٹر رئیسہ بیگم شفا انٹر نیشنل ہسپتال میں کام کر رہی ہیں

اور وزیر اعظم کی ہیلتھ ٹاسک فورس کی بھی ممبر ہیں، ڈاکٹر نبیلہ علی ایک غیر سرکاری تنظیم کی نمائندہ سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی این جی او میں کام کر چکی ہیں۔ڈاکٹر غفار ملک نے اپنا پرائیویٹ ہسپتال بنا رکھاہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم کے سی ای او طاہر علی خان چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فضل ہادی کے دست راست اورمردان ٹیچنگ ہسپتال میں ان کیساتھ بورڈ ممبر ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…