بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(ا ین این آئی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، (ن )لیگ کیخلاف دن رات پروپیگنڈا کیا گیا، (ن) لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، فروری میں یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر

شکست کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچا،یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پائوں بھاگنے پر مجبور کر دیا، عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، (ن) لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال سرتوڑ کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا،جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کیخلاف بات کر رہے ہیں،(ن) لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، (ن) لیگ نے ریاستی مشینری اور جعلی حکومت کا مقابلہ کیا۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلا خراب ہے چیخ نہیں سکتی ،کوئی شک و شبہ نہیں نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے ۔عمران خان جس کا مقابلہ نہیں کرسکتا نیب ان کے پیچھے پڑ جاتاہے۔لانگ مارچ کی تاریخ پر گرفتار کرنا چاہتے تو تحقیقات کھول دیں ۔حکومت و نیب میں طاقت نہیں حکومت ختم ہو رہی ہے۔حکومتی ہتھکنڈوں پر یقین کرنے کا تیار نہیں ۔ڈسکہ عوام کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دینا چاہتی ہوں ووٹ پر پہرہ دیا،ووٹ چوروں کے حلق سے سیٹ جیتی ووٹ چوروں بجلی چوروں کا احتساب کیا۔ڈسکہ کی فتح نہیں بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے،(ن) لیگ نے مقابلہ ریاستی مشینری اور جعلی حکومت سے کیا،ایک ایک ارب

پیکجز سے دھاندلی کرکے بھی جیت نہ سکے،رسوا ہوکر دوبارہ ہارنا زیادہ مناسب سمجھا،ایک طرف ریاست وزیراعظم ہائوس کی طاقت تھی اداروں کواستعمال کیا جس طرح نوازشریف کی کردار کشی (ن) لیگ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ۔لوگوں کو گرفتار کرکے کہتے رہے لندن میں بیٹھ کر دھاندلی کو ہرا دیا۔اتنا ووٹ برادری سسٹم

انتظامیہ کا اثر رسوخ ہوتاہے جس دن پی ٹی آئی حکومت نہ رہی باہر نکل کر کمپئن کے قابل نہیں رہیں گے۔عوام نے پی ٹی آئی کو دھول چٹاہی ووٹ چوری کرتے پکڑا فرار کا راستہ اختیار کرے کی کوشش کی ہر فورم پر شکست کے بعد عوام کے میدان میں آنا پڑا تو ووٹوں سے الٹے پائوں بھاگنا پڑا ۔اللہ کی شکر گزار ہوں جس جماعت کو پانچ

سال لگا کر سرتوڑ کوششیں کی گئیں ،(ن) لیگ کو توڑنے کیلئے نوازشریف میری کردار کشی کرتے رہے ۔رانا ثنااللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا ن لیگ پوری عوامء قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہے ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہتے عمران خان کے خلاف بات کررہے ہیں ۔

جب تک جہانگیر ترین کا نمک اور جہاز استعمال خرچے پر عیش کرتے رہے اس وقت تک شوگرمافیا نہیں تھے آج اچانک شوگر مافیا ہیں یاد آ گیا۔پی ڈی ایم قائم ہے جو جماعتیں ہیں وہ بہت کمٹٹڈ ہیں ۔پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف ملکی سمت درست کرنا ہے۔پی ڈی ایم نوٹس پی ڈی ایم کا تھا کیا کرنا ہے مولانافضل الرحمن فیصلہ کریں

گے،مولانا فضل الرحمن بلاول بھٹو کے خط کا جواب دیں گے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو نصیحت ملے گی نہ ووٹ چوری کرنا نہ چوری ہونے دینا ہے۔الیکشن سے پتہ چل جائے گا نہ جوتے پالش کرکے اقتدار تک پہنچنا ہے ۔ڈسکہ الیکشن کے بعد جعلی حکومت عبرت کا نشان بننے جارہی ہے ۔عوام کا آٹا چینی چوروں کے خلاف نفرت ختم ہوگئی

ہے امید تھی ن لیگ جیتے گی ۔صبح شام نوازشریف کی کردار کشی کی گئی ٹی وی پر تصویر آواز پر پابندی لگائی ۔انہوںنے کہاکہ کراچی جارہی ہوں این اے 249عوام کو پیغام دینا چاہتی ہوں جعلی حکومت کو عوام کی مجرم حکومت چاروں صوبوں سے فیصلے آئے (ن) لیگ کو کراچی سے کامیاب بنائیں تاکہ ن لیگ آپکی زندگیاں بہتر بنا سکے،کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر ترقی دی جائے،اس بار باہر نکلیں ن لیگ اور ترقی کے حق میں مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…