جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

انا للہ وانا الیہ راجعون معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد،لاہور ( آن لائن، این این آئی )انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے۔انسانی حقوق کے علمبردار، آئی اے رحمٰن کے اہلخانہ کے مطابق آئی اے رحمٰن شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔ آئی اے رحمٰن 1930میں ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اْن کی عمر 90 برس تھی۔

آئی اے رحمٰن نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادی اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی قلم سے جدوجہد کی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی آئی اے رحمن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچائی اور انصاف کے علمبردار آئی اے رحمن کی وفات معاشرے کو یتیم کرگئی ہے ،مظلوم، بے کس اور بے بس طبقات کے لئے ایک طاقتور آواز آج خاموش ہوگئی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمن نے صحافت سے انسانی حقوق کمیشن تک ہرآن انسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک لیجنڈ تھے جس نے ہرآمریت، ظالم اور فسطائی طاقتوں کو دلیرانہ انداز میں للکارا اور مقابلہ کیا ،وہ ان قائدین پر مشتمل ہراول دستے کے شاہسوار تھے جس نے آئین، قانون، جمہوریت اور انسانوں کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آمریت، ظلم اور جبر کی تاریک

رات میں وہ ہمیشہ ایک دیا بن کررہنمائی کا ذریعہ بنے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی وفات انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے کارکنان ،مظلوم انسانوں اورملک وقوم کا بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین، پسماندگان اور

سوگواران کو صبر جمیل دے۔ آمین۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری نے آئی اے رحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے رحمان انسانی حقوق کے علمبردار تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمان کی آزادی صحافت

اور انسانی حقوق کے خدشات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمان کے انتقال سے انسانی حقوق کیلئے اٹھنے والی آواز خاموش ہوگئی ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن آئی اے رحمان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔آصف زرداری نے آئی اے رحمان کیلئے

مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔دریں اثنا نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آئی اے رحمان نے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آئی اے رحمان کے خاندان اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی اے رحمان کی وفات کا سن کر

دلی افسوس ہوا، آئی اے رحمان کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمان نے اپنی تمام عمر اور صلاحیتیں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی جدوجہد میں گزار دیں،اللہ تعالی ان کی مغفرت اور اعلی مقام عطا فرمائے، آمین۔علاوہ ازیں پنجا ب

اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے معروف صحافی آئی اے رحمن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔پاکستانی صحافت ایک غیر جانبدار اور پروفیشنل جرنلسٹ سے محروم ہو گیی ہے۔ آئی اے رحمن

نہ صرف بلند پایہ انسان تھے بلکہ انہوں نے اپنی تحریروں اور نقطعہ نظر سے ہمیشہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالا دستی اور محروم طبقات کے حقوق کی جدو جہد کی ۔انکی وفات سیملک انسانی حقوق کی علمبردار ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ملک کے محروم طبقات کے لیے

آواز اٹھانا ان کا مشن تھا۔دریں اثنا سینیٹر شبلی فراز نے نامور صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم صحافتی میدان کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری قدروں کے فروغ میں ان کے روشن کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…