جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں ”ارطغرل غازی” کس وقت نشر کیا جائیگا؟ پی ٹی وی نے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والا ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی” ماہ رمضان میں نئی اقساط کے ساتھ پیش کیا جائے گا جبکہ ترکی میں بھی پاکستانی ڈرامے کو ڈبنگ کر کے نشرکرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان

نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”پی ٹی وی ماہ رمضا ن میں روزانہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ”ارطغرل غازی ”کی نئی اقساط نشر کرے گا، ارطغرل سیریز ثقافت اور اسلام کی عمدہ عکاسی اور ترکی کی تاریخ کا حیرت انگیز سفر ہے۔زیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترک ڈرامے کو اردو زبان میں ڈب کرکے گزشتہ سال یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات دکھائی گئی ہیں۔اگلی ٹویٹ میں فیصل جاوید نے لکھا ایک اوربڑی خوشخبری جلد آرہی ہے ، پاکستانی پروڈکشن کو ترک زبان میں ڈبنگ کرکے ترکی میں نشر کیا جائے گا۔ ایسا دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کے درمیان علم، خیالات، ٹیلنٹ اور مواد کے دو طرفہ تبادلے کے تحت کیا جائے گا ۔تاہم فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں مذکورہ پاکستانی ڈرامے کا نام یا اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ان کی ٹویٹ نے شائقین کو تجسس میں مبتلا کردیا کہ آخر وہ کون ساپاکستانی ڈرامہ ہے جسے تْرکی میں نشرکیے جانے کیلئے منتخب کیا گیا۔بیشتر صارفین نے اپنے تبصروں میں امکان ظاہر کیا کہ یہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ” میرے پاس تم ہو” یا حمزہ علی عباسی اور سجل علی کا ” الف”ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…