جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کی لاہور میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کی تیاری‎

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے شہر میں لاک ڈاؤن میں توسیع اورپابندیوں کوسخت کرنے کی سفارشات تیار کر لیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں انسداد کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں جاری جزوی لاک ڈائون کو

مزید وسیع کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔ محکمہ صحت نے کمیٹی کو لاہور میں 14 روز کے لیے مزید لاک ڈائون لگانے کی سفارشات پیش کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع ہو سکتی ہے جبکہ اجلاس میں لاہور کے اندر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی سفارشات بھی پیش کیں گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کے ممبران نے متفقہ رائے دی کے لاہور کے لاک ڈاؤن میں مزید چودہ روز کا اضافہ کردیا جائے جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ این سی او سی کو یہ سفارشات بھیجنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل حکومت نے گیارہ اپریل تک لاہور کے اندر جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات دے رکھے تھے جس میں مارکیٹ چھ بجے بند ،پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور شادی حال سمیت اور پارک بند رکھے گئے جبکہ ریسٹورنٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پہ بھی پابندی عائد کی گئی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباؤ کا شکار ہوچکا ہے ۔کورونا کوکنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کرناہوںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب کے پانچ شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح15فیصد سے بڑھ چکی ہے ۔لاہور میں مثبت کیسز کی شرح19فیصد سے تجاوز کرچکی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تقریباًتمام وینٹی لیٹرزیر استعمال آچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل استعمال اورممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔عوام کو احتیاط کرنا ہوگی،صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے ۔ ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے ۔گھر سے باہر بغیر ماسک کے آنا خطرے سے خالی نہیں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…