جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ میرا کی مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی اصل کہانی سامنے آگئی‎

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ امریکا کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں پاگل خانے میں داخل ہوں اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے اپنے گھر میں ہوں۔این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے مخالف میری فلم باجی کی کامیابی اور اس میں میری زبردست پذرائی سے

پاگل ہو گئے ہیں ان سے میری کامیابی برداشت نہیں رہی ہے مجھے ذہنی اذیت دی جارہی ہے ۔مجھے شوبز انڈسٹری میں میرے مخالف مجھے کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے ایک نجی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کا معاہدہ کیا تھا مگر مخالفین نے سازش کر کے اس سے مجھے کٹ کرادیا میں سازشوں سے گبھرانے والی نہیں ہوں میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مخالفین کو شکست دوں گی ۔واضح رہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے بھجوا دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات ان کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہی۔اداکارہ میرا کی والدہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ اپریل کو میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں ،اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…