اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایلوویرا کے ایسے فوائد جس کے بعد آپ بھی اس کا پودا خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے ایلوویرا اپنے اندر موجود قدرتی اجزاء کی بدولت ایک نایا پ پودا مانا جاتا ہے اس خاص پودے کو مختلف بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی کمپنیز اپنی مصنوعات میں شامل کرتی ہیں اس سے بالوں اور جلد پر لگانے سے جہاں بال لمبے گھنے ہوتے ہیں وہیں جلد بھی شفاف ہونے لگتی ہے
اس کا جوس بناکر پیا جائے تو بھی بے شمار طبی فوائد کا حصول ممکن ہے ایلوویرا استعمال کرنے سے لوگوں کو ہمیشہ فائدہ ہی ہوتا ہے اس تحریر میں ایلوویرا کے ایک ہفتے کے استعمال کے کرشمات پیش کئے جارہے ہیں ۔ میں نے ابتدا ء میں سوچا کہ صرف ایک ہفتے تک اس کا جوس بنا کر پیوں گی اور دیکھوں گی کہ واقعی یہ فائدہ مند ہے بھی یا نہیں تو ایک ہفتے تک لگاتار جوس پینے کے بعد میں نے خود میں جو تبدیلی دیکھی اسے دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران اس جادوئی جو س پینے کی بدولت مجھ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں میں نے ایلوویرا کے پودے سے کچھ بڑی شاخیں نکال کر اسے پہلے دھویا اور اس کے کناروں کو کاٹ دیا درمیان سے کاٹ کر اس کا گودا نکال لیا نکالے جانے والے گودے یا جیل کو میں نے بلینڈر میں ٹھنڈے پانی کےساتھ ڈال کر اچھے سے بلینڈ کرلیا اور اس کا جوس بنا کر پی لیا میں نے جب دوسرے دن اپنی جلد دیکھی تو مجھے وہ ایک دن پہلے سے زیادہ چمکدار نظر آئی میں نے سوچا کہ شاید میرا وہم ہے اتنی جلدی کوئی چیز کیسے اثر کرسکتی ہے لہٰذا میں نےپھر سے ایک شاخ نکال کر اسے کاٹا اور جیل نکال کر اس میں تھوڑا سا ٹھنڈا پانی شامل کر کے اسے پی لیا یہ جوس تھوڑا لیس دار ہوتا ہے لہٰذا آپ نے پریشان نہیں ہونا اور اسے پی لینا ہے گرمی کی وجہ سے میرے چہرے کی جلد اکثر جلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے لیکن دوسرے دن شام کے وقت میں نے
محسوس کیا کہ گرمی ہونے کے باوجود میرے چہرے کی جلد پر جلن نہیں ہورہی یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے ایلوویرا ڈرنک پینے کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا چونکہ مجھے سن برن یعنی دھوپ کی وجہ سے جلد کے جل جانے اور اس کی رنگت خراب ہونے جیسے مسائل کا سامنا تھا میں ان جلدی مسائل کو دیکھ کر بہت پریشان تھی تیسرے دن جب میں نے ایلوویرا ڈرنک بنا کر پیا تو مجھے رات تک ایسا محسوس ہونے لگا کہ جیسے جھلسی ہوئی جلد پر ٹھنڈک سی پڑ گئی ہے ساتھ ہی
سن برن کے آثار جاتے ہوئے دکھائی دیئے اور جلد پہلے کی طرح بہتر محسوس ہونے لگی چوتھے دن میں نے جب ایلوویرا جوس پیا تومجھے جلد کے خشک پن میں کمی لگی اور ایسا لگا کہ جیسے جلد میں نمی کی سطح بہتر ہوگئی ہے کیونکہ اس پودے میں اٹھانوے فیصد پانی ہوتا ہے اس لئے جلد کو مناسب نمی فراہم کرنے میں مدد گارہوتا ہے گرمیوں کے موسم میں جلد کے اندر ہونے والی ڈی ہائیڈریشن کے
اس عمل کو دیکھ کر مجھے خوشی ہونے لگی کہ اتنے سستے پودے نے مہنگی کریموں جیسا اثر دکھایا ہے۔ میرے چہرے کی جلد چوتھے دن مناسب نمی کی وجہ سے چمکنے لگی تھی جسے دیکھ کر میں خوشی سے نہال تھی۔ڈرنک بنانے کا طریقہ کار یہی ہے کہ اسے گرینڈ کردیجئے اور ہلکی کالی مرچ ڈال کر ٹھنڈ ا کر کے استعمال کیجئے ۔