منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سونا مزید سستا ہو گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی،منگل کوفی تولہ قیمت میں450روپے کمی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1733 امریکی ڈالرہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کی قیمت بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی،

اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 4ہزار روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 387 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 89163 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.60روپے سے کم ہو کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.70روپے سے کم ہو کر153.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید153.60روپے سے کم ہو کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.90روپے سے کم ہو کر153.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت181.30روپے سے بڑھ کر181.80روپے ہو گئی تاہم50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے کم ہو کر211روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے کم ہو کر213روپے پر آ گئی ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…