پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

15پر کال کیو ں کی ، اہلکار نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا ، تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ساہیوال میں ون فائیو پر کال کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے علاقے ڈیرہ رحیم پولیس کے اہلکار نے موقع پر پہنچ کر شہری کو

تحفظ فراہم کرنے کی بجائے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 110 نو ایل کے رہائشی محمد اشرف کی زمین پر بااثر شخص رانا ممتاز نمبردار عرصہ دراز سے قابض ہے اور اسٹے آرڈر کے باوجود رانا ممتاز نے زمین میں لگے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر اراضی کے مالک محمد اشرف نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا۔ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی محمد عثمان نے موقع پر پہنچ کر محمد اشرف کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے الٹا اسے ڈانٹا اور مغلظات بکتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کردی۔ متاثرہ شخص محمد اشرف نے آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لے کر تشدد کرنے والے تھانہ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…