پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی سیکرٹری خزانہ کا حیران کن دعویٰ‎

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے لیکن ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ کمی صرف 0.43 فیصد ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹس مطابق یہ دعویٰ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہرکی زیرصدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے

والی بریفنگ میں کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب صرف دو دن قبل ہی وفاقی ادارہ سماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں 17.21 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آٹے، چینی اور کوکنگ ا?ئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ ملک بھرمیں گندم کے وافر ذخائرموجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اس موقع پر ہدایت دی کہ صوبوں میں آٹیکی ارزاں نرخوں پرفراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں قائم کمیٹی گندم کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کرے۔وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چاروں صوبوں کی گندم کی خریداری کی تازہ ترین صورتحال پربھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان سہولت بازاروں کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں اور اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورزکی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوارنے ملک میں چینی کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے ہدایت دی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…