منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

جج کا بیوی بچوں سمیت قتل ، وزیراعظم عمران خان نےبڑاحکم جاری کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے انسداددہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئےاعلی حکام کو ہدایت دی ہے کہ جج آفتاب آفریدی اور ان کے اہل خانہ کے قتل میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سے سخت

سزا دی جائے۔وزیراعظم نے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں ہر ممکن علاج کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔دوسری طرف وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اورشاہ فرمان نے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ خواتین اور بچوں نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پولیس حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غمزدہ خاندان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب صوابی انٹرچینج کے قریب انسداد دہشتگردی عدالت کےجج آفتاب آفریدی کواہلیہ ، بیٹی اور تین سالہ نواسے سمیت اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…