اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مرحوم عبدالقادر کو ستارہ امتیاز کے ساتھ رقم دی گئی عوام کی جانب سے شدید ردعمل

datetime 4  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے مرحوم عبدالقادر کو بعداز وفات ستارہ امتیاز سے نوازا ، گورنر ہائوس پنجاب میں ان کی اہلیہ

نے ستارہ امتیاز وصول کیا جس میں حکومت کی جانب سے ایک خط، میڈل اور ایک ہزار روپے تھے۔مرحوم کو ستارہ امتیاز ملنے پر ان کے بیٹوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے 14 اگست 2020 کو لیجنڈ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے لئے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا تھا۔ستارہ امتیاز میں دیئے جانے والی رقم کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا جب یہ ایوارڈ دینے لگتے کیا گورنر اتنی بھی جسارت نہیں کرتے کہ پوچھ ہی لیں کہ اس میں کیا کیا دیا جا رہا ہے؟ ایک لیجنڈ کو اس کے مرنے کے بعد ایوارڈ دے رہے اور وہ بھی ہزار روپے۔ بندہ کچھ تو۔ایک اور صارف نے کہا کہ لیجنڈری عبدالقادر کو صدر پاکستان نے نشان امتیاز  دینے کا اعلان کیا ،جب گورنر ہائوس سے ایوارڈ وصول کیا تو ایوارڈ کے ساتھ ایک لفافہ بھی تھا، جب گھر آ کر لفافہ کھولا تو اس میں پورے 1000 روپے تھے 100 کے دس نئے نکور نوٹ تھے۔۔ شرم نہیں آئی صدر مملکت کو یہ پیسے دیتے ہوئے۔یاد رہے کہ عبدالقادر ستمبر 2019 میں اپنے آبائی شہر لاہور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے تھے۔


موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…