اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا مفید ہو گا، سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کر دی

3  اپریل‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر آنا خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے

کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے زبردست فوائد حاصل ہوں گے یہ خطے میں معاشی، معاشرتی اور سلامتی کے نقطہ نظر سے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا طویل عرصے سے سعودی عرب کے وڑن کا حصہ رہا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدہ خطے کے امن اور ترقی پر بڑی حد تک منحصر ہے۔تاہم سعودی وزیر خارجہ نے یہ واضح کیا کہ اسرائیل سے معاہدہ اسی وقت ممکن ہے جب فلسطین کی 1967 کی حیثیت بحال کی جائے اور اسی سرحدوں کو خودمختاری کے ساتھ دوبارہ تسلیم کیا جائے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد تصور کیا جا رہا تھا کہ سعودی عرب بھی جلد اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات بحال کرلے گا۔ یصل بن فرحان السعود نے اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر آنا خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے زبردست فوائد حاصل ہوں گے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…