جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ماضی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری مالی مدد کی منتظر

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں نائلہ جعفری نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال

میں داخل کیا گیا تھا کہ پہلے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکے اور ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی وہ یہ کہ ہماری حکومت اور پالیسی ساز وں کو فن اور آرٹ سے متعلق لوگوں کا سوچنا چاہیے۔اداکارہ نے کہاکہ جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائیلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں 6 سال سے بیمار ہوں، سب نے میرا ساتھ دیا اور مدد کی تاہم میں سوچتی ہوں کہ کاش جو ہمارے شو ری پلے ہورہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطالبہ ہے آنے والے وقت میں اس حوالے سے کام کیا جائے کیونکہ یہ مجھ جیسے سینئر آرٹسٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا جن کے لیے بہت سی چیزیں مینیج کرنا بہت مشکل ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری مالی مدد کی منتظر ہیں۔  کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں نائلہ جعفری نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…