کراچی میں سورج آگ برسانے لگا 1947کے بعد درجہ حرارت 44 ڈگری کو چھو گیا آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

3  اپریل‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )شہر قائدکراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار،پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج بھی بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 اپریل 1947کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کے مطابق شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔دوسری جانب اکتوبر2020 سے مارچ 2021کے دوران ملک میں معمول سے 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب سندھ کے کئی اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خشک سالی سے متعلق باضابطہ الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اکتوبر سے مارچ کے دوران سندھ میں77.3 فیصد معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے جنوبی حصوں بدین، قمبرشہدادکوٹ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، تھرپارکر سجاول میں بھی کم درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلیے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ موسم کی صورتحال کیلئے محکمہ موسمیات سے خود کو اپڈیٹ رکھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…