پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 28 فیصد بڑھ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مارچ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تا مارچ تجارتی خسارے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔مارچ میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 70 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا اور مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر

درآمدات 21.83 فیصد بڑھیں۔دوسری جانب حکومت نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے بڑے منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت پنجاب میں نئی منصوبہ بندی کے تحت کپاس کی کاشت شروع کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس سال 40لاکھ ایکڑ اراضی پر کپاس کاشت کی جائے گی ،کپاس کے کسانوں کو اربوں روپے کی سبسڈی کی فراہمی کی جاے گی ،سفید مکھی کے تدارک کیلئے زرعی ادویات پر سبسڈی بھی دی جائے ،آئندہ سیزن میں کپاس کے بیج پر سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سبسڈی کے لئے وفاقی حکومت 3.2ارب روپے فراہم کرے گی ، پنجاب حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو 1 ہزار روپے فی بیگ منظور شدہ اقسام کے بیج پر سبسڈی فراہم کرے گی،کپاس کی فصل کو سفید مکھی سے بچانے کیلئے 4.4 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کاشتکاروں کو کپاس کی طرف راغب کرنے کے لیے ریلیف پیکج تیار کیا گیا ہے ،پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرکے درآمدی

حجم کوکم سے کم کرنا ہے ۔ ملک کی مجموعی پیداوار کاتقریباً 80 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے ، کپاس کی کاشت کے مرکزی علاقوں میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں ،بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور ،مظفر گڑھ، لیہ، ساہیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں جبکہ ثانوی علاقوں میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر، میانوالی، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…