منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کا تجارتی خسارہ 97.6 فیصد بڑھ گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 97.6 فیصد بڑھ کر 2 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس اسی ماہ میں ایک ارب 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ملک کا تجارتی خسارہ 17.77 فیصد بڑھا۔گزشتہ برس دسمبر سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا

ہے فروری میں یہ 23.93 فیصد بڑھ کر گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے ایک ٹوئٹر پیغام میں درآمدی بل میں اضافے کو تجارتی خسارہ بڑھنے کا جواز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں درآمدات بڑھ کر 5 ارب 13 کروڑ 3 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں جس میں زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات، گندم، سویابین، مشینری، خام مال، کیمیکلز، موبائل فونز، کھاد، ٹائرز، اینٹی بائیوٹک ادویات ویکسین شامل ہیں۔9 ماہ میں تجارتی خسارہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 17 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 21 ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگیا جو 22.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔رواں برس مارچ میں تجارتی خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ درآمدات میں زیادہ جبکہ برآمدات میں کم اضافہ ہونا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے درآمدی بل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مارچ میں درآمدی بل 60.22 فیصد اضافے کے بعد 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا جو گزشتہ برس 3 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا جبکہ ماہانہ بنیاد پر درآمدی بل میں 14.93 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 2021 کے جولائی سے مارچ کے عرصے کے دوران درآمدی بل 14.68 فیصد بڑھ کر 39 ارب 91 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران یہ 34 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔غیر سرکاری طور پر مالی سال 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ جون کے اختتام تک 4 سے 6 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…